بھٹو کے نام پر سندھ میں لوگوں کا قتل عام ہو رہا ہے: عمران خان

بھٹو کے نام پر سندھ میں لوگوں کا قتل عام ہو رہا ہے: عمران خان
کیپشن: فوٹو بشکریہ فیس بک

جیکب آباد: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ پیپلزپارٹی والے لوگوں کو ڈرا کر ووٹ حاصل کرتے ہیں، چوری پکڑی جائے تو زرداری جمہوریت کے پیچھے چھپ جاتا ہے۔

جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ شاندار استقبال کرنے پر جیکب آباد والوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں، 22 جولائی کو کراچی میں بڑا جلسہ کریں گے، آج میرا اندرون سندھ میں آخری جلسہ ہے، ایک جماعت نے سندھ کے لوگوں پر حکومت کی 75 فیصد اندرون سندھ کے لوگ غربت کی لکیر کے نیچے ہیں، اندرون سندھ میں 67 فیصد لوگ غذائی قلت کا شکار ہیں، تھرپارکر میں 87 فیصد لوگ غربت کی لکیر سے نیچے ہیں، پیپلزپارٹی نے اندرون سندھ میں کھل کر لوٹ مار کی۔

انہوں نے مزید کہا کہ پیپلزپارٹی 10 سالوں میں روٹی، کپڑا اور مکان نہیں دے سکی، پیپلزپارٹی والے سندھ کا پیسہ لوٹ کر باہر لے جاتے ہیں، سندھ کا اصل مسئلہ کرپشن ہے، بھٹو کے نام پر سندھ میں لوگوں کا قتل عام ہو رہا ہے، پیپلزپارٹی والے لوگوں کو ڈرا کر ووٹ حاصل کرتے ہیں، چوری پکڑی جائے تو زرداری جمہوریت کے پیچھے چھپ جاتا ہے، آصف زرداری اور ان کی بہن سندھ کا پیسہ لوٹ رہے ہیں۔