پنجاب میں 5 دہشت گرد اور انکے سہولت کار گرفتار

پنجاب میں 5 دہشت گرد اور انکے سہولت کار گرفتار
کیپشن: فوٹو بشکریہ فیس بک

راولپنڈی: سیکیورٹی فورسز نے پنجاب کے مختلف شہروں میں کامیاب کارروائی کرتے ہوئے 5 دہشت گرد اور ان کے سہولت کاروں کو گرفتار کرلیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق پنجاب رینجرز، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے لاہور، ڈیرہ غازی خان، اٹک، سیالکوٹ، میانوالی اور فیصل آباد میں خفیہ اطلاعات پر آپریشنز اور چیکنگ کی۔ ترجمان آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آپریشنز اور چیکنگ کے دوران 5 دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو گرفتار کیا گیا ہے۔

ترجمان آئی ایس پی آر نے بتایا کہ دہشت گردوں اور سہولت کاروں کی گرفتاری لاہور اور ڈیرہ غازی خان سے ہوئی ہے جب کہ 24 مشتبہ افراد کو بھی گرفتار کیا گیا ہے جن کے قبضے سے غیرقانونی اسلحہ برآمد کیا گیا۔