اڈیالہ جیل ، نواز شریف اور مریم نواز کی جان کو خطرہ ، سیکیورٹی ریڈ الرٹ

اڈیالہ جیل ، نواز شریف اور مریم نواز کی جان کو خطرہ ، سیکیورٹی ریڈ الرٹ
کیپشن: فوٹو بشکریہ فیس بک

راولپنڈی: اڈیالہ جیل میں قید سابق وزیر اعظم نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کی جان کو خطرہ ، سیکیورٹی ریڈ الرٹ کر کے دونوں کی حفاظت پر 6،6 اہلکار مامور کر دیئے گئے جبکہ باپ بیٹی کو مہیا کئے جانے والے کھانے اور پانی کی بھی نگرانی کی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کی جان کو خطرہ ہے جس کے پیش نظر جیل انتظامیہ نے دونوں باپ بیٹی کی سیکیورٹی الرٹ کر دی ہے۔

نواز شریف اور مریم نواز کی حفاظت پر 6، 6 اہلکار مامور کرتے ہوئے دونوں کو جیل کھولنے کے اوقات میں محدود اور محتاط رہنے کی ہدایت کر دی ہے جبکہ دونوں کو مہیا کئے جانے والے کھانے اور پانی کی بھی نگرانی کی جائے گی۔ جیل انتظامیہ نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کو اخبارات مہیا کر دیئے ہیں۔