افغانستان کے صوبے سرپل میں داعش کا حملہ، طالبان کمانڈر سمیت 20 افراد ہلاک

افغانستان کے صوبے سرپل میں داعش کا حملہ، طالبان کمانڈر سمیت 20 افراد ہلاک
کیپشن: فوٹو بشکریہ فیس بک

کابل : افغانستان کے صوبے سرپل میں شدت پسند تنظیم داعش کے حملے میں طالبان کمانڈر سمیت 20 افراد ہلاک ہوگئے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق افغانستان کے شمالی صوبے سرپل کے ضلع سید میں عالمی دہشت گرد تنظیم داعش کے خودکش بمباروں نے مقامی طالبان کمانڈر کے گھر میں گھس کر فائرنگ کی اور خود کو دھماکے سے اڑالیا۔ فائرنگ اور خودکش دھماکے کے نتیجے میں طالبان کے مقامی کمانڈر سمیت 20 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ صوبائی گورنر کے ترجمان کے مطابق جاں بحق افراد میں مقامی طالبان کمانڈر سمیت 15 جنگجو شامل ہیں۔

صوبے کے پولیس چیف کے مطابق ملک کے شمالی علاقے میں حالیہ دنوں میں طالبان اور داعش کے درمیان خطرناک جنگیں ہوئی ہیں جس میں دونوں باغی گروپوں کے 100 سے زائد افراد مارے گئے ہیں۔