کوٹ عبدالمالک، بارش کے باعث گھر کی چھت گر گئی، 7 افراد جاں بحق

کوٹ عبدالمالک، بارش کے باعث گھر کی چھت گر گئی، 7 افراد جاں بحق
کیپشن: قریبی چھتوں کے پانی اور مسلسل بارش کے نتیجے میں انکے گھر کی چھتیں گر گئیں، پرویز احمد۔۔۔۔۔فوٹو/ اسکرین گریب نیو نیوز

شیخوپورہ: کوٹ عبدالمالک میں بارش کے باعث دو منزلہ مکان کی چھت گر گئی۔ ملبے تلے دب کر ایک ہی خاندان کے 7 افراد جاں بحق ہو گئے۔چھت کے ملبے تلے دب کر کامران، اسکی اہلیہ کوثر سمیت 3 بیٹیاں 16 سالہ مقدس، 13 سالہ بسمہ، 10 سالہ الشبا اور 2 بیٹے 5 سالہ بیت اللہ اور 7 سالہ عبداللہ زندگی ہار گئے۔

کامران کے والد پرویز احمد کا کہنا تھا کہ قریبی چھتوں کے پانی اور مسلسل بارش کے نتیجے میں انکے گھر کی چھتیں گر گئیں۔ ہم تو اب کچھ بھی کرنے کے قابل نہیں رہے۔ مرحوم کامران کے بھائی اور بہن نے بتایا کہ واقعہ رات ایک بجے کے قریب پیش آیا جبکہ سب محلے دار ملبہ ہٹاتے رہے اور اب ان کا کچھ نہیں رہا۔

ریسکیو ٹیم واقعے کے تقریبا ایک گھنٹہ بعد پہنچی جبکہ متاثرہ خاندان کے پڑوسی اور محلہ دار اپنی مدد آپ کے تحت ملبہ اٹھاتے رہے۔