چیف سلیکٹر انضمام الحق سلیکشن کمیٹی سے الگ ہوگئے

چیف سلیکٹر انضمام الحق سلیکشن کمیٹی سے الگ ہوگئے

لاہور:چیف سلیکٹر قومی کرکٹ ٹیم انضمام الحق سلیکشن کمیٹی سے الگ ہوگئے۔


تفصیلات کے مطابق پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے  انضمام الحق نے کہا کہ اپنی ذمہ داریوں سے سبکدوش ہونا چاہتا ہوں۔

انضمام الحق  نے کہا کہ 30جولائی کے بعد ذمہ داریاں ادا نہیں کروں گا,آنے والے لوگوں کو پورا وقت ملنا چاہیے،میں اپنے عہدے دستبردار ہورہا ہوں۔انہوں نے کہا کہ ہماری ٹیم بہت اچھی تھی قسمت نے ساتھ نہیں دیا جبکہ ورلڈ کپ فائنل کھیلنے والی دونوں ٹیموں کو ہم نے ہرایا۔