آسٹریلیا سائبر سکیورٹی میں اپنا معیار بنانے کے مزید مواقع پیدا کرنا چاہتا ہے، آسٹریلوی وزیر

آسٹریلیا سائبر سکیورٹی میں اپنا معیار بنانے کے مزید مواقع پیدا کرنا چاہتا ہے، آسٹریلوی وزیر


سڈنی ۔: آسٹریلوی حکومت نے سائبر سکیورٹی کی نئی محفوظ سہولت متعارف کروا دی .

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق آسٹرلیا کی وزیر برائے سائینس اینڈ ٹیکنالوجی کیرن انڈراس نے کہا ہے کہ سائبر سکیورٹی کی نئی سہولت نہ صرف آسٹریلیا کے سائبر دفاع کو ناقابل تسخیر کرے گی بلکہ مستقبل میں اس سے مارکیٹ میں روزگار کے نئے مواقع سامنے آئیں گے.

اس سہولت کے لئے ریاستی حکومت ، یونیورسٹی، پبلک سیکٹر کے ماہرین سے مشاورت کی گئی ہے۔کیرن کے مطابق آسٹریلیا سائبر سکیورٹی میں اپنا معیار بنانے کے ساتھ اپنے شہریوں کے لئے ملازمت اور سرمایہ کاری کے مزید مواقع پیدا کرنا چاہتا ہے.