چیئرمین نیب نے 2 کرپشن کیسز کی تحقیقات کی منظوری دے دی

چیئرمین نیب نے 2 کرپشن کیسز کی تحقیقات کی منظوری دے دی
کیپشن: Image Source: Nab Web File Photo

اسلام آباد: چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے 2 کرپشن کیسز کی تحقیقات کی منظوری دے دی۔

 

تفصیلات کے مطابق ، چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کی زیر صدارت ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں 2 کرپشن کیسز کی باقاعدہ تحقیقات کی منظوری دی گئی۔

 

 نیب اعلامیے سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سابق ڈی جی سندھ بلڈنگ کنٹرول منظور قادر کیخلاف تحقیقات کی منظوری دی گئی جبکہ اثاثہ جات کیس میں سابق وزیراعلیٰ سندھ لیاقت جتوئی کیخلاف انکوائری کی منظوری دے دی گئی۔

 

اعلامیے کے مطابق، ضیاء الدین ہسپتال انتظامیہ کیخلاف انکوائری بند کرنے کی منظوری دی گئی۔

 

 چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا کہ نیب احتساب سب کے لیے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے، میگا کرپشن کیسز کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے،نیب کرپشن فری پاکستان کےلئے پر عزم ہے۔