ایف آئی اے نے جج ارشد ملک کی ویڈیو بنانے والے میاں طارق کو حراست میں لے لیا

ایف آئی اے نے جج ارشد ملک کی ویڈیو بنانے والے میاں طارق کو حراست میں لے لیا
image by facebook

اسلام آباد : ایف آئی اے نے اسلام آباد کی احتساب عدالت کے سابق جج ارشد ملک کی ویڈیو سکینڈل کی تحقیقات کے سلسلے میں مبینہ طور پر ویڈیو بنانے والے شخص کو گرفتار کر لیا ہے ۔


جج ارشد ملک نے اپنے بیان حلفی میں موقف اختیار کیا تھا کہ میاں نواز شریف کے مقدمے میں فیصلہ اپنے حق میں کروانے کے لیے جس ویڈیو کی بنیاد پر انہیں بلیک میل کیا جاتا رہا وہ ویڈیو میاں طارق نے بنائی تھی.

میبنہ ویڈیو سامنے آنے کے بعد ارشد ملک کو احتساب عدالت میں کام کرنے سے روک دیا گیا ہے جبکہ سپریم کورٹ نے اٹارنی جنرل کو اس ویڈیو کے معاملے پر نوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے 23جولائی کو تجاویز طلب کی ہیں .

میاں طارق کو ایف آئی اے کے سائبر کرائم ونگ نے بدھ کو اس وقت گرفتار کیا جب وہ دبئی جانے کی کوشش کر رہے تھے ۔