عالمی عدالت کا فیصلہ مناسب اور خوش آئند ہے, شاہ محمود قریشی

عالمی عدالت کا فیصلہ مناسب اور خوش آئند ہے, شاہ محمود قریشی
کیپشن: Image Source: Shah Mehmood Quershi Twitter Account

اسلام آباد: شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ عالمی عدالت کا فیصلہ مناسب اور خوش آئند ہے، اللہ نے پاکستان کو سرخرو کیا ہے،کلبھوشن کو پاکستانی قوانین کے تحت پہلے ہی اپیل کا حق حاصل تھا۔

 

تفصیلات کے مطابق ، وزیر خارجہ  شاہ محمود قریشی نے کلبھوشن  کیس کے عالمی عدالت کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی عدالت کا فیصلہ مناسب اور خوش آیند ہے ، اللہ نے پاکستان کو سرخرو کیا ہے۔

 

انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوانین کے مطابق کلبھوشن کو اپیل کا حق دیا گیا ہے ،جادھو کے پاس رحم کی اپیل کی گنجائش پہلے سے ہی موجود تھی ، اس  کے پاس ریویو کا حق ہمارے قوانین کے مطابق تھا۔

 

 شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کلبھوشن کے پاس صفائی اور بے گناہی پیش کرنے کا حق موجود ہے، عالمی عدالت انصاف نے پاکستان کی فوجی عدالت کا فیصلہ منسوخ نہیں کیا، کلبھوشن جادھو سے پاکستانی قوانین کے مطابق سلوک کیاجائےگااوراس کو پاکستان میں رکھا جائے گا۔

 

وزیر خارجہ نے  کہا کہ بھارت کلبھوشن کا کیس عالمی عدالت انصاف میں لے کرگیا، عدالت نے بھارت کا موقف تسلیم نہیں کیا، بھارت نے عالمی عدالت میں مقدمہ پیش کیاکہ کلبھوشن بےگناہ ہےرہا کیاجائے، فیصلہ پاکستان کی فتح ہے۔