امریکہ ، فرانس کے فیس بک کرنسی پر تحفظات ، مارک زکر برگ سے وضاحت کا مطالبہ

امریکہ ، فرانس کے فیس بک کرنسی پر تحفظات ، مارک زکر برگ سے وضاحت کا مطالبہ
کیپشن: image by facebook

واشنگٹن : امریکی جماعت ڈیموکریٹ کی رکن کانگریس شیرمین نے فیس بک کرنسی ”لبرا “کو اسامہ بن لادن سے زیادہ خطرناک قرار دے دیا ہے ،فیس بک کے بانی مارک زکربرگ سے مطالبہ کیا کہ وہ خود کانگریس میں پیش ہو کر منصوبے سے آگاہ کریں ۔

تفصیلات کے مطابق امریکی سیاسی جماعت ڈیموکریٹ کی رکن کانگریس شیرمین نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک کی جانب سے لبرا کرنسی کے جاری کرنے کے اعلان کے بعد اس کو اسامہ بن لادن سے زیادہ خطرناک قرار دے دیا ہے ۔

انھوں نے کہا کہ فیس بک کے بانی مارک زکربرگ کانگریس میں بذات خود پیش ہو کر اپنے منصوبے پر روشنی ڈالیں ، ایجادات اچھی چیز ہیں لیکن بعض اوقات یہ تباہ کن بھی ثابت ہوتی ہیں ، انھوں نے کہا کہ اسامہ بن لادن نے بھی ٹریڈ ٹاور پر حملہ کر کے نئی ایجاد کی تھی۔

پر امید ہوں کہ فیس بک کی کرنسی امریکہ کے لیے خطرناک ثابت نہیں ہوگی ۔فرانس نے بھی فیس بک کرنسی پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس کے خلاف جلد فیصلہ کیا جائے گا۔