موٹروے پر ڈاکوؤں کی مسافر گاڑیوں پر فائرنگ، 2 افراد زخمی

موٹروے پر ڈاکوؤں کی مسافر گاڑیوں پر فائرنگ، 2 افراد زخمی
سورس: فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر

گھوٹکی: گھوٹکی کے علاقے رونتی میں موٹروے پر ڈاکوؤں نے مسافر گاڑیوں پر فائرنگ کردی جس سے 2 افراد زخمی ہو گئے جنہیں تحصیل ہسپتال گھوٹکی منتقل کر دیا گیا ہے۔ 
پولیس کے مطابق موٹروے 5 پر ایک درجن سے زائد ڈاکوؤں نے حملہ کیا جس دوران مسلح ڈاکوؤں نے موٹروے کے دو مقامات پر فائرنگ کی۔ ڈاکوؤں کی فائرنگ سے منی ٹرک، جیپ اور کار نشانہ بنی جس کے نتیجے میں دو مسافر بھی زخمی ہوئے جنہیں تحصیل ہسپتال گھوٹکی منتقل کردیا گیا ہے۔
پولیس کا بتانا ہے کہ ڈاکوؤں نے کچے میں جاری پولیس آپریشن کے رد عمل میں حملہ کیا جس کے بعد رونتی کے علاقے فور لانڈھی میں ڈاکوؤں کے خلاف کارروائی شروع کردی گئی اور علاقے میں گھیرے میں لیا گیا ہے۔