کراچی ایکسپو، 3 ماہ سے تنخواہ نہ ملنے پر ویکسین رجسٹریشن کا کام معطل

کراچی ایکسپو، 3 ماہ سے تنخواہ نہ ملنے پر ویکسین رجسٹریشن کا کام معطل
سورس: فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر

کراچی: شہر قائد کراچی میں واقع ایکسپو ویکسی نیشن سینٹر میں رجسٹریشن کا کام معطل کر دیا گیا ہے جس کے باعث شہریوں کو خاصی پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق کراچی کے ماس ویکسی نیشن سینٹر، ایکسپو سینٹر میں تین ماہ سے تنخواہ نہ ملنے پر ڈیٹا انٹری آپریٹرز کی جانب سے احتجاج کیا گیا اور کنٹریکٹ ملازمین کی جانب سے عوام کی رجسٹریشن روک دی گئی ہے جس کے باعث ویکسین لگوانے آنے والوں کو ویکسین لگنے کا عمل بھی متاثر ہوا ہے۔
مظاہرین نے پلے کارڈ اٹھا کر ایکسپو سینٹر کے باہر احتجاج کیا، احتجاج کرنے والے مظاہرین کا کہنا ہے کہ تنخواہ نہیں تو کام بھی نہیں، ہمیں ہمارا حق دیا جائے، واضح رہے کہ ایکسپو سینٹر میں 300 کے قریب ورکرز رجسٹریشن کے کام پر معمور ہیں۔