مسجد نبوی کے بیرونی صحن میں سورج کی تپش سے محفوظ رکھنے والی ٹائلیں لگا دی گئیں

مسجد نبوی کے بیرونی صحن میں سورج کی تپش سے محفوظ رکھنے والی ٹائلیں لگا دی گئیں
سورس: file photo

مدینہ منورہ  :مسجد نبوی کے بیرونی صحن میں سورج کی تپش سے محفوظ رکھنے والی ٹائلیں لگا دی گئیں ۔

سعودی عرب مسجد نبوی میں لگائی جانے والی ٹائلز کی خوبی یہ ہے کہ یہ گرمی جذب کرتی  ہیں اور ان پر چلتے وقت زائرین ٹھنڈک محسوس کرتے ہیں۔

سعودی خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق مسجد نبوی کے بیرونی صحنوں میں سفید یونانی سنگ مرمر کے ٹائلز ایک لاکھ 8 ہزار مربع میٹر کے رقبے میں لگائے گئے ہیں۔

خاص قسم کا یہ سنگ مرمر یورپ، ایشیا اور افریقہ کے چند ملکوں سے منتخب کیا جاتا ہے۔ سب سے بہترین سنگ مرمر اٹلی کا ہوتا ہے۔ مسجد نبوی کے فرش کا بڑا حصہ اٹلی سے درآمد شدہ سنگ مرمر والے ٹائلز پر مشتمل ہے۔ 98 ہزار مربع میٹر کا فرش اطالوی ٹائلز سے آراستہ ہے۔ یہی سنگ مرمر مسجد نبوی کے ستونوں کے اوپر بھی لگائے گئے ہیں ان ستونوں کی تعدا د دو ہزار 345 ہے۔

 علاوہ ازیں مسجد نبوی کے صدر دروازوں، چھوٹے داخلی دروازوں اور ستونوں کے درمیان واقع مقامات پر اسلامی نقش و نگار سے مزین رنگین سنگ مرمر لگایا گیا ہے۔ یہ سنگ مرمر اٹلی کےعلاوہ سپین، انڈیا اور ترکی سے درآمد کیا گیا۔

مسجد نبوی کی زمینی منزل کی دیواروں اور چھت پر پرتگال کا معروف سنگ مرمر “روزا” لگا ہے۔ یہ 4700 مربع میٹر میں بچھایا گیا ہے۔