وزیراعظم عمران خان ہی کشمیر کو آزادی کی طرف لے کر جائے گا، شیخ رشید

وزیراعظم عمران خان ہی کشمیر کو آزادی کی طرف لے کر جائے گا، شیخ رشید
کیپشن: وزیراعظم عمران خان ہی کشمیر کو آزادی کی طرف لے کر جائے گا، شیخ رشید
سورس: فائل فوٹو

باغ: پاکستان تحریک انصاف کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا آج عمران خان کیلئے  ووٹ مانگنے آیا ہوں اور وہ لوگ ووٹ مانگنے آ رہے ہیں جو مودی کے ساتھ پگڑیاں تبدیل کرتے تھے اور انہوں نے یہاں کر مودی کا نام نہیں لیا جبکہ عمران خان کا نام لیا جس نے چوروں کو گلے سے پکڑا لیکن عمران خان اقوام متحدہ میں کشمیر کے سپاہی بن کر بولے تھے اور اب وہی نے ہی کشمیر کو آزادی کی طرف لے کر جائے گا۔ 

ان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان نے غریبوں کے بار میں سوچا ہے اور ان ہی غریبوں کو اسمبلی تک بھی لیکر آیا ہے اور راولپنڈی میں ایک رکشہ ڈرائیور کو ٹکٹ دیا جبکہ دنیا بدل سکتی ہے لیکن کوئی یہ نہیں کہہ سکتا کہ عمران خان نے پیسہ بنایا۔ 

وفاقی وزیر داخلہ نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ مسلم لیگ (ن) کا جو یار ہے وہ غدار ہے۔ میں نے کشمیر کی جدوجہد آزادی میں حصہ لیا اور پاکستان کا کوئی سیاست دان کشمیر کو نہیں سمجھتا۔ انشااللہ الیکشن جیتنے کے بعد بھی آزاد کشمیر آؤں گا اور روک سکتے ہو تو روک لو آزاد کشمیر میں 25 جولائی کو عمران خان کی حکومت ہی بنے گی۔