مولانا طاہر اشرفی نے پاکستانیوں کو خبردار کر دیا 

Tahir Ashrafi,Molana Tahir Ashrafi,Haj 2021

لاہور :چیئرمین پاکستان علماء کونسل طاہر محمود اشرفی نے کہاپاکستانیوں سے بالخصوص یہ گزارش کرنا چاہتا ہوں کہ وہ بغیر اجازت کے حج کی کوشش نہ کریں کیونکہ اگر  آپ گرفتار ہوتے ہیں تو اس سے آپ کیلئے آپ کے اہل خانہ کیلئے آپ کے سفارتخانہ کیلئے آپ کے ملک کیلئے پریشانی ہوتی ہے ۔

چیئرمین پاکستان علماء کونسل طاہر محمود اشرفی نے کہا الحمدللہ اس وقت حجاج کرام مکہ مکرمہ پہنچنا شروع ہو گئے ہیں اور منیٰ سے ہوتے ہوئے وہ عرفات کے میدان میں پہنچیں گے، سعودی عرب کی حکومت کے فیصلے کے مطابق ، اس سال 60 ہزار سعودی اور غیر سعودی حجاج جو سعودی عرب کے اندر موجود ہیں وہ حج کریں گے ۔

انہوں نے کہا جو افراد بغیر این او سی ، بغیر تصریح کے حج کیلئے مکہ مکرمہ میں داخل ہونا چاہتے ہیں یا حج کرنا چاہتے ہیں ان کو معلوم ہونا چاہیے کہ ایسا قطعی طور پر شرعاً اور قانوناً جائز نہیں ہے ۔میں  تمام پاکستانیوں سے بالخصوص اور مسلمانوں سے بالعموم یہ گذارش کرنا چاہتا ہوں کہ وہ بغیر اجازت کے ، بغیر نظم کے حج کی کوشش نہ کریں کیونکہ اگر آپ گرفتار ہوتے   ہیں تو اس سے آپ کیلئے ، آپ کے اہل خانہ کیلئے، آپ کے سفارتخانہ کیلئے ، آپ کے ملک کے لیے پریشانی ہوتی ہے ۔