چینی وزارت خارجہ کے حکام کا داسو بس واقعے کے مقام کا دورہ

چینی وزارت خارجہ کے حکام کا داسو بس واقعے کے مقام کا دورہ
کیپشن: چینی وزارت خارجہ کے حکام کا داسو بس واقعے کے مقام کا دورہ
سورس: فائل فوٹو

اسلام آباد: پاکستان میں چین کے سفیر نونگ رونگ نے چینی وزارت خارجہ کے سینیئر حکام کے ساتھ داسو ہائیڈرو پاور پلانٹ کے قریب بس واقعے کے مقام کا دورہ کیا۔

چینی سفیر کو واقعے پر بریفنگ دی گئی جبکہ چینی کے سفیر نے واقعے میں زخمی ہونے والے شہریوں کی عیادت بھی کی۔

گزشتہ روز داسو پر چینی باشندوں کی بس کو حادثے کے معاملے کی تحقیقات کے حوالے سے اعلیٰ سطح ٹیم اسلام آباد پہنچی تھی۔ 

 اس سے قبل چینی وزارت خارجہ کے ترجمان ژاؤ لیجیان نے کہا تھا کہ چین داسو دھماکے کی تحقیقات میں پاکستان کے ساتھ  تعاون کرنا چاہتا ہے۔ 

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان ژاؤ لیجیان نے باقاعدہ بریفنگ میں بتایا کہ چین تحقیقات میں پاکستان کے ساتھ تعاون کرنا چاہتا ہے۔ اس ضمن میں پاکستان کی اب تک کی گئی تحقیقی رپورٹ کے مطابق بس میں دھماکہ گیس لیکج کے باعث ہوا ہے۔

خیال رہے کہ 14 جولائی کی صبح سات بجے قراقرم ہائی وے پر داسو کے مقام پر حادثے میں 9 چینی باشندے، 2 ایف سی اہلکار اور دو پاکستانی شہری ہلاک ہوئے تھے۔