پنجاب میں ضمنی انتخابات کے دوران ہنگامہ آرائی اور کارکنوں میں تصادم کے واقعات

پنجاب میں ضمنی انتخابات کے دوران ہنگامہ آرائی اور کارکنوں میں تصادم کے واقعات

لاہور: پنجاب کے ضمنی انتخابات میں سیاسی جماعتوں کے کارکنوں کا پارہ ہائی ، مختلف پولنگ اسٹیشنوں میں ہنگامہ آرائی اور کارکنوں میں تصادم کے واقعات رپورٹ ۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کے حلقہ پی پی 158 میں جھگڑے کے دوران تحریک انصاف کے کارکنوں کی جانب سے ن لیگ کے کارکن کا سر پھاڑا گیا ۔ بعد میں پولیس اور رینجرز نے وہاں پہنچ کر مشتعل افراد کو منتشر کیا اور صورتحال پر قابو پایا ۔

لڑائی مذکورہ پولنگ سٹیشن کے اندر جانے پر ہوئی ، پی ٹی آئی کارکنوں کا کہنا تھا کہ ہمیں اندر جانے سے روکا جا رہا ہے جبکہ ن لیگ کے کارکنوں کا کہنا تھا کہ پولنگ سٹیشن میں جانے کا پرمٹ نہیں ہے جس کی وجہ سے اندر نہیں جانے دیا گیا ۔

فیصل آباد کے پولنگ اسٹیشن 72 اور چک 106 میں ہنگامہ آرائی ، چک 106 کھچیاں میں ووٹنگ کے عمل کے دوران بدنظمی ہونے پر پولنگ ایجنٹس پولنگ سٹیشن کے اندر چلے گئے ۔ امید وار کو ووٹ نہ دینے پر بيلٹ پیپر پھاڑ دیے ۔ الیکشن کمیشن عملہ اور پولیس ایجنٹس کے آگے بے بس ۔

واضح رہے کہ پنجاب کی 20 صوبائی نشستوں پر ضمنی انتخاب کیلئے ووٹ آج ڈالے جا رہے ہیں ۔ پولنگ کا عمل شام 5 بجے تک جاری رہے گا ۔ پاکستان تحریک انصاف اور ن لیگ دونوں بڑی سیاسی جماعتیں فیصلہ کن برتری کے لیے سرتوڑ کوششیں کر رہی ہیں ۔

مصنف کے بارے میں