(ن) لیگ کے 2 سے 3 مزید ایم پی ایز استعفیٰ دینے والے ہیں: شاہ محمود قریشی

(ن) لیگ کے 2 سے 3 مزید ایم پی ایز استعفیٰ دینے والے ہیں: شاہ محمود قریشی

ملتان: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماءاور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ (ن) لیگ کے ایک ایم پی اے نے استعفیٰ دیدیا ہے اور 2 سے 3 مزید ایم پی ایز استعفیٰ دینے والے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اسمبلی میں اس وقت دونوں جماعتوں کے اراکین برابر ہیں اور اب ضمنی الیکشن میں جس کا پلڑا بھاری ہو گا پنجاب بھی اس کا ہو گا۔
ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کو سرکاری وسائل کے استعمال کا جائزہ لینا چاہیے، دو سے تین پولنگ سٹیشنوں پر شکایات موصول ہوئی ہیں۔ بارش نہ ہو تو اچھا ٹرن آؤٹ رہے گا، ووٹرز جلد از جلد پولنگ سٹیشنوں پر پہنچ کر ووٹ کاسٹ کریں، اس وقت پولنگ پرامن طریقے سے جاری ہے۔ 
پی ٹی آئی رہنماءنے مزید کہا کہ میں کسی پر بلاوجہ الزام نہیں لگاؤں گا، (ن) لیگ کے جلسہ میں سرکاری وسائل استعمال ہوئے، ضمنی انتخاب میں کون جیتا رہا ہے؟ یہ کہنا قبل از وقت ہو گا البتہ پنجاب کی صورتحال میں تبدیلی آئی ہے۔

مصنف کے بارے میں