لاہور کے چاروں ضمنی حلقوں میں ووٹرز کا ٹرن آؤٹ بہتر ہونے لگا

لاہور کے چاروں ضمنی حلقوں میں ووٹرز کا ٹرن آؤٹ بہتر ہونے لگا

لاہور کے چاروں ضمنی حلقوں میں جیسے جیسے پولنگ کا وقت گذرتا جارہا ہے ، ووٹرز کا ٹرن آؤٹ بہتر ہوتا جارہا ہے ، سیاسی جماعتوں کے کارکن پولنگ اسٹیشنز کا رخ کر رہے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق ضمنی انتخابات میں زندگی کے ہر شعبے اور عمر سے تعلق رکھنے والے افراد بھر پور دلچسپی لے رہے ہیں ۔ اس حوالے سے ووٹرز کا کہنا تھا کہ جمہوریت ہی روشن مستقبل کا راستہ ہے ۔ انہوں نے جمہوری عمل کی مضبوطی کیلئے ووٹ کو انتہائی ضروری قرار دے دیا ۔

ادھر ، لودھراں کے حلقے پی پی 228 میں دلہا اور ولہن ولیمے کی تقریب سے پہلے ووٹ ڈالنے پہنچ گئے ۔ کہا گھر پر مہمان انتظار کر رہے ہیں لیکن ووٹ ڈالنے کے قومی فریضے کی ادائیگی ضروری ہے ۔

واضح رہے کہ پنجاب کی 20 صوبائی نشستوں پر ضمنی انتخاب کیلئے ووٹ آج ڈالے جا رہے ہیں ۔ پولنگ کا عمل شام 5 بجے تک جاری رہے گا ۔ پاکستان تحریک انصاف اور ن لیگ دونوں بڑی سیاسی جماعتیں فیصلہ کن برتری کے لیے سرتوڑ کوششیں کر رہی ہیں ۔

مصنف کے بارے میں