پنجاب ضمنی انتخابات ، اب تک کے غیر حتمی نتائج کے مطابق پی ٹی آئی 15، ن لیگ4اور 1 سیٹ پر آزاد امیدوار آگے

 پنجاب ضمنی انتخابات ، اب تک کے غیر حتمی نتائج کے مطابق پی ٹی آئی 15، ن لیگ4اور 1 سیٹ پر آزاد امیدوار آگے

لاہور: پنجاب پر راج کس کا ہوگا حمزہ شہباز یا پھر پرویزالہٰی کا ۔۔چند گھنٹے بعد رزلٹ آجائے گا۔ پنجاب کے 20 حلقوں میں ضمنی انتخابات پر پولنگ مکمل ہوچکی ہے جبکہ گنتی کا عمل جا ری ہے۔ بعض سیٹس پر ن لیگ بعض پر پی ٹی آئی آگے ہے۔ ن لیگ کو حکومت بچانے کے لیے 11 جبکہ پی ٹی آئی کو 13 سیٹس درکار ہیں۔ اب تک کے غیر حتمی رزلٹ کے مطابق پی ٹی آئی زیادہ نشستوں پر آگے جبکہ مسلم لیگ ن دوسرے نمبر پر ہے۔ 

21:25

پاکستان  مسلم لیگ نے شکست تسلیم کرلی ہے۔ اب تک کے نتائج کے مطابق پی ٹی آئی 15 ، مسلم لیگ ن 4 اور ایک پر آزاد امیدوار آگے ہے۔ 

20:27

ڈی جی خان  میں پی پی 288 کے 66 پولنگ اسٹیشنز کے رزلٹ کے مطبق سیف الدین کھوسہ 27 ہزار 940 ووٹ لے کر پہلے جبکہ مسلم لیگ ن کے عبدالقادر کھوسہ 15978 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔ 

20:14

پی پی 7 راولپنڈی کے 48 پولنگ سٹیشنز کا رزلٹ آگیا ہے۔ پی ٹی آئی کے کرنل شبیر اعوان 10938 ووٹ لے کر پہلے جبکہ مسلم لیگ ن کے راجہ صغیر احمد 10177 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔ 

19:58

پی پی 125 جھنگ کے 25 پولنگ سٹیشنز کے زرلٹ کے مطابق پی ٹی آئی کے میاں اعظم چیلہ 7792 ووٹ لے کر آگے ، مسلم لیگ ن کے فیصل حیات جبوانہ 5524 ووٹ لے کر پیچھے ہیں۔ 

19:55

پنجاب کے 20 حلقوں کے ضمنی انتخابات میں اب تک کے نتائج کے مطابق 17 سیٹوں پر پی ٹی آئی ، 2 پر ن لیگ جبکہ ایک سیٹ پر آزاد امیدوار آگے ہے۔ اگر یہ ہی صورتحال رہی تو وزیراعلیٰ حمزہ شہباز کی چھٹی ہوجائے گی۔ 

19:44

پی پی 224 لودھراں میں 26 پولنگ سٹیشنز کے رزلٹ کے مطابق پی ٹی آئی کے عامر اقبال شاہ 13231 ووٹ لے کر پہلے جبکہ مسلم لیگ ن کے زوار حسین 10 ہزار 569 ووٹوں کے سات دوسرے نمبر پر ہیں۔ 

19:37

ملتان کے حلقہ پی پی 217 میں 51 پولنگ سٹیشنز کا رزلٹ آگیا ہے ۔ پی ٹی آئی کے مخدوم زین قریشی 18543 ووٹ لے کر پہلے اور مسلم لیگ ن کے محمد سلمان نعیم 15457 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔ 

19:33

پی پی 97 فیصل آباد کے 25 پولنگ سٹیشنز کے رزلٹ کے بعد پی ٹی آئی کے علی افضل ساہی 7174 ووٹ لے کر پہلے جبکہ مسلم لیگ ن کے محمد اجمل چیمہ 6849 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔ 

19:30

پی پی 202 ساہیوال کے 58 پولنگ سٹیشنز کا رزلٹ آگیا ہے۔ مسلم لیگ ن کے ملک نعمان لنگڑیال 18217 ووٹ لے کر پہلے جبکہ پی ٹی آئی کے میجر غلام سرور 17121 ووٹ لے دوسرے نمبر پر ہیں۔ 

19:23

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف 15 نشستوں پر جیت رہی ہے۔ ریٹرننگ افسر سے سرکاری نتیجہ ملنے تک ہمارے لوگ پولنگ سٹیشنز نہ چھوڑیں۔

19:21

پی پی 167 لاہور کے 24 پولنگ سٹیشنز کا رزلٹ آگیا ہے۔ پی ٹی آئی کے شبیر احمد گجر 5321 ووٹ لے کر آگے جبکہ مسلم لیگ ن کے نذیر احمد چوہان 3149 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔ 

19:17

ملتان کے حلقہ پی پی 217 میں 23 پولنگ سٹیشنز کا رزلٹ آگیا ہے ۔ پی ٹی آئی کے مخدوم زین قریشی 11856 ووٹ لے کر پہلے اور مسلم لیگ ن کے محمد سلمان نعیم 10177 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔ 

19:13

پی پی 127 جھنگ کے 25 پولنگ سٹیشنز کے رزلٹ کے بعد پی ٹی آئی کے مہر نواز بھروانہ 9346 ووٹ لے کر آگے جبکہ مسلم لیگ ن کے مہر اسلم بھروانہ 6208 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔ 

19:11

پی پی 140 شیخوپورہ میں 23 پولنگ سٹیشنز کے رزلٹ کے مطابق پی ٹی آئی کے خرم شہزاد ورک 6693 ووٹ لے کر پہلے جبکہ مسلم لیگ ن کے میاں خالد محمود 4701 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔ 

19:00

پی پی 168 لاہور کے 5 پولنگ اسٹیشنز کے رزلٹ کے بعد پی ٹی آئی کے نواز اعوان 1160 ووٹ لے کر آگے جبکہ مسلم لیگ ن کے اسد کھوکھر 1078 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔ 

18:58

پی پی 83 خوشاب میں 16 پولنگ سٹیشن کے نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کے امیر حیدر سنگھا 2932 ووٹ لے کر آگے جبکہ آزاد امیدوار ملک آصف بھا 2232 ووٹ لے کر پیچھے ہیں۔ 

18:56

پی پی 237 بہاولنگر سے 6 فیصد پولنگ سٹیشن کے نتیجے کے مطابق مسلم لیگ ن کے فدا حسین 2883 ووٹ لے کر آگے جبکہ پی ٹی آئی کے سید آفتاب رضا 1459 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔ 

18:52

لاہور کے حلقہ پی پی 170 کے 7 پولنگ سٹیشن کے رزلٹ کے مطابق پی ٹی آئی کے ظہیر عباس کھوکھر 1678 ووٹ لے کر آگے جبکہ ن لیگ کے امین ذوالقرنین 1067 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں

18:41

مسلم لیگ ن کو حمزہ شہباز کی سیٹ بچانے کے لیے 11 سیٹیں درکار ہیں جبکہ پرویز الہیٰ کو وزیراعلیٰ بننے کے لیے 13 سیٹوں کی ضرورت ہے۔ اب تک کے غیر حتمی اور غیر سرکاری رزلٹ کے مطابق مسلم لیگ ن 5 اور پی ٹی آئی 6 سیٹوں پر آگے ہے۔ 

18:37

لاہور کے حلقہ پی پی 170 کے دو پولنگ سٹیشن کے رزلٹ کے مطابق پی ٹی آئی کے ظہیر عباس کھوکھر 526 ووٹ لے کر آگے جبکہ ن لیگ کے امین ذوالقرنین 277 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں

18:36

لاہور کے حلقہ پی پی 158 کے 12 پولنگ سٹیشن کا رزلٹ آگیا۔ پی ٹی آئی کے میاں اکرم عثمان 3986 ووٹ لے کر آگے۔ ن لیگ کے رانا احسن شراف 2385 ووٹ لے کر پیچھے ہیں۔

مصنف کے بارے میں