مسلم لیگ ن نے ضمنی انتخابات میں شکست تسلیم کرلی

مسلم لیگ ن نے ضمنی انتخابات میں شکست تسلیم کرلی
سورس: File

لاہور : پاکستان مسلم لیگ ن نے ضمنی انتخابات میں شکست تسلیم کرلی ہے۔ رہنما مسلم لیگ ن ملک احمد خان کا کہنا ہے کہ دل سے تسلیم کرتا ہوں کہ پی ٹی آئی نے تاریخی کامیابی حاصل کی ہے۔ 

نیو نیوز کے مطابق ملک احمد خان نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب سے بات ہوئی ہے انہوں نے بھی عوام کی رائے کا احترام کرنے کا کہا ہے۔ بہت مشکل صورتحال ہے ۔ وفاق میں بھی ایک اتحادی حکومت ہے۔وفاق کے بارے میں کیا فیصلہ ہوتا ہےاس بارے میں کچھ نہیں کہا جاسکتا۔ عوام کا ووٹ ہمارے خلاف آیا ہے۔ اس وقت جو صورتحال ہے تحریک انصاف جیتی ہے ہم ہارے ہیں۔ ہم جیتنے والوں کو مبارکباد کہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عوام نے اپنی رائے دی ہے ہمیں اس کا احترام کرنا چاہیے۔ عوام کا ووٹ ہمارے خلاف آیا ہے۔ ہمیں دیکھنا ہوگا ہم سے کہاں غلطی ہوئی۔ میں اسے ضمنی الیکشن نہیں قبل از وقت الیکشن کہوں گا۔ شکست اور جیت اس پورے نظام کا حصہ ہے۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ’پنجاب ہمارے ہاتھ سے جا سکتا ہے، عددی اکثریت نہیں رہے گی۔

اب تک کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق پی ٹی آئی 17 ، ن لیگ 2 اور آزاد امیدوار ایک نشست پر آگے ہے۔ ملتان اور ڈی جی خان کی سیٹ کا رزلٹ آگیا ہے جس پر پی ٹی آئی نے میدان مارا ہے۔ 

مصنف کے بارے میں