ساہیوال میں بھی اپ سیٹ ، نعمان لنگڑیال کو شکست ، میجر غلام سرور کامیاب 

ساہیوال میں بھی اپ سیٹ ، نعمان لنگڑیال کو شکست ، میجر غلام سرور کامیاب 
سورس: File

ساہیوال: ملتان ، ڈی جی خان کے بعد تحریک انصاف نے ساہیوال میں بھی میدان مار لیا ہے۔ میجر غلام سرور نے اپ سیٹ کردیا ہے۔ 

نیو نیوز کے مطابق پی پی 202 ساہیوال 7 کے مکمل 176 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق تحریک انصاف کے میجر (ر) محمد غلام سرور نے اپ سیٹ کردیا ہے اور ملک نعمان لنگڑیال کو شکست دے دی ہے۔

پی ٹی آئی کے میجر (ر) محمد غلام سرور 61989 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے جبکہ مسلم لیگ ن کے ملک نعمان احمد لنگڑیال نے 59167 ووٹ حاصل کرسکے۔

مصنف کے بارے میں