پی ایس ایل اسپاٹ فکسنگ: شرجیل خان کیس میں پی سی بی کی درخوست مسترد

پی ایس ایل اسپاٹ فکسنگ: شرجیل خان کیس میں پی سی بی کی درخوست مسترد

اسلام آباد :پاکستان سپر لیگ میں مبینہ اسپاٹ فکسنگ اسکیڈل سامنے آ نے بعد پی سی بی نے شرجیل خان اور باقی کرکٹرز پر پابندی عائد کر دی تھی ۔جس کیخلاف شرجیل خان نے عدالت مین درخوست دے رکھی تھی ۔شرجیل خان کیس میں اینٹی کرپشن ٹریبونل نے پی سی بی کی درخواست مسترد کردی۔شرجیل خان کے وکیل نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل کرائم ایجنسی کی تحقیقات اب کارروائی کا حصہ نہیں بن سکتی۔ جبکہ پی سی بی کے وکیل کا کہنا ہے کہ فیصلہ ہمارےخلاف بھی آیا توفرق نہیں پڑے گا.

اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل میں اینٹی کرپشن ٹریبیونل میں شرجیل خان کیس کی کارروائی کے بعد میڈیا سے گفتگو میں شرجیل خان کے وکیل شیغان اعجاز نے بتایا کہ اینٹی کرپشن ٹریبیونل نے پی سی بی کی درخواست مسترد کر دی ۔

انہوں نے بتایا کہ نیشنل کرائم ایجنسی کی تحقیقات اب کارروائی کا حصہ نہیں بن سکی ، اینٹی کرپشن ٹریبیونل نے ہمارے مؤقف کو درست تسلیم کیا ہے، اینٹی کرپشن ٹریبیونل میں شرجیل خان کیس آخری مرحلے میں ہے.

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں