شہباز شریف آج جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوں گے

شہباز شریف آج جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوں گے

 اسلام آباد: وزیر اعظم، حسین اور حسن نواز کے بعد وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف آج جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوں گے 
وزیراعلیٰ پنجاب سے حمزہ شہباز کے کاروبار، اثاثوں اور ٹیکس کے متعلق سوال ہوں گے، گلف اسٹیل اورحدیبیہ پیپر مل سے متعلق بھی سوالات کیے جائیں گے ،وزیراعلیٰ پنجاب کو متعلقہ دستاویزات بھی ساتھ لانے کا کہا گیا ہے۔

پنجاب کے وزیراعلیٰ شہباز شریف جے آئی ٹی میں پیش ہونے کے لیے اسلام آباد پہنچ گئے ہیں، انہوں نے ایک بیان میں کہا ہے کہ وہ عام آدمی کی طرح پروٹوکول کے بغیر جوڈیشل اکیڈمی پہنچیں گے۔

شہباز شریف نے مزید کہاہے کہ مسلم لیگ ن کا کوئی عہدیدار، وزیر یا کارکن جوڈیشل اکیڈمی نہ آئے، قانون کی پاسداری کے لیے جے آئی ٹی کے سوالوں کا جواب دوں گا۔

ذرائع کے مطابق جے آئی ٹی نے وزیراعلیٰ پنجاب سے تفتیش کے لیے سوالنامہ تیار کرلیا، دوسری جانب جوڈیشل اکیڈمی میں شہباز شریف کی میڈیا ٹاک کے لیے ڈائس پہنچا دیا گیا ،آئی جی اسلام خالد خٹک بھی سیکورٹی انتطامات کا جائزہ لینے کے لیے جوڈیشل اکیڈمی پہنچ گئے ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں