لندن میں حکومت کے خلاف شدیداحتجاج جاری

 لندن میں حکومت کے خلاف شدیداحتجاج جاری

لندن :وزیراعظم تھریسامے کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو گیا لندن آتشزدگی کے متاثرین کا 10 ڈاوننگ اسٹریٹ پر احتجاج کیا،وزیراعظم تھریسامے کی گاڑی روک کر مستعفی ہونے کا مطالبہ کر دیا ۔ متاثرین نے مقامی ٹاون ہال عمارت پر دھاوا بول بھی بول دیا ۔
تفصیلات کے مطابق ´ لندن کی عمارت میں آتشزدگی پر متاثرین سڑکوں پر نکل آئے۔ وزیراعظم سے گاڑی روک لی اور تھریسامے سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا ۔مظاہرین نے پارلیمنٹ کے بعد ٹین ڈاوننگ اسٹریٹ پہنچ کر حکومت کے خلاف مظاہرے کئے ہزاروں مظاہرین کی جانب سے بے گھر متاثرین کے لیے فوری امداد کا مطالبہ کیا گیا ۔
مظاہرین نے مقامی ٹاون ہال عمارت پر دھاوا بول دیا اور وزیر اعظم کی گاڑی روک کر شدید نعرے بازی کی ۔ تھریسا مے نے آگ کے متاثرین کے لیے پچاس لاکھ پاونڈز کی امدادی رقم کا اعلان کیا ہے ۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں