ملک کے مختلف شہروں میں موسلادھار بارش ،موسم خوشگوار ہو گیا

ملک کے مختلف شہروں میں موسلادھار بارش ،موسم خوشگوار ہو گیا

 لاہور: ماہ صیام کے آخری عشرے میں رب کی خاص رحمتیں، ملک کے مخلتف حصوں میں  بارش اور ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے موسم خوشگوار ہو گیا۔

ملک بھر میں گزشتہ دنوں شدید گرمی کی لہر برقرار تھی تاہم اب صوبہ پنجاب کے مختلف شہروں میں ہلکی اور تیز بارشوں کے باعث موسم خوشگوارہوگیا ہے جب کہ محمکہ موسمیات نے اگلے ہفتے پیرسے جمعہ کے دوران کشمیر، اسلام آباد، پنجاب اورخیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں پری مون سون بارشوں کی پیشن گوئی کردی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور، اسلام آباد ، راولپننڈی سمیت حافظ آباد، پنڈی بھٹیاں ، ڈسکہ، واربرٹن، مانانوالہ، ٹانک، ننکانہ صاحب، شیخوپورہ، فیروزوالا شاہدرہ ، عیسٰی خیل ، گوجرانوالہ میں گرج چمک کیساتھ بارش سے موسم حسین ہوگیا جب کہ شہریوں کے چہروں پر بھی خوشی کی لہر دوڑ گئی۔

لاہورمیں تیز آندھی اور بارش کے باعث 300 سے زائد فیڈرز ٹرپ کرگئے، جن کی بحالی کا کام بھی جاری ہے۔ فتح جنگ میں طوفانی ہواؤں اوربارش سے بجلی کانظام درہم برہم ہوگیا جب کہ شہرکی نصف آبادی چار گھنٹوں سے بجلی سے محروم  ہے جس سے عوام مشکلات کاشکارہوگئی ہے۔

دوسری جانب کراچی میں بادلوں کا راج ہے جس کے باعث  موسم قدرے خوشگوار ہوگیا ہے۔ گلشنِ اقبال، گلستانِ جوہر، نارتھ کراچی، فیڈرل بی ایریا،سمیت کئی علاقوں میں ہلکی بارش اوربوندا باندی نے موسم کو ٹھنڈا کردیا۔موسلا دھار بارش سے روزہ داروں کے چہرے کھل اٹھے ۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں