عالمی بینک کراچی کو جدید شہر بنانے کیلیے22کروڑ ڈالر دیگا

عالمی بینک کراچی کو جدید شہر بنانے کیلیے22کروڑ ڈالر دیگا

اسلام آباد:عالمی بینک نے کراچی کے شہریوں کا معیار زندگی بلند اور خواتین اور نادار افراد کی قرضوں تک رسائی کیلیے22کروڑ23لاکھ ڈالر پیکج کی منظوری دیدی۔عالمی بینک نے پیکج کو دو حصوں میں تقسیم کیا ہے جس کے تحت کراچی نیبر ہڈ امپرومنٹ پروگرام کیلیے 8کروڑ60لاکھ ڈالر فراہم کیے جائیں گے۔ اس پروگرام کے تحت کراچی کے10لاکھ شہریوں کو فائدہ ہوگا۔

پروگرام کے تحت کراچی کے صدر، کورنگی اور ملیر کے علاقوں کے شہریوں کے معیار زندگی میں بہتری لائی جائے گی۔عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ پیکج کے تحت کراچی کے شہریوں کیلیے پانی کی فراہمی، اسٹریٹ لائٹس، نکاسی آب اور خدمات کی فراہمی کو بہتر بنایا جائے گا۔ پیدل چلنے والوں کی حفاظت کو بہتر کیا جاسکے گا۔

؎20سال میں پہلی مرتبہ عالمی بینک نے کراچی کو جدید شہر بنانے کیلیے قدم اٹھایا ہے۔ عالمی بینک کے پیکج کا دوسرا حصہ ہے۔ فنانشل انکلوژن اور انفرااسٹرکچر پروجیکٹ جس کے تحت 13کروڑ70لاکھ ڈالر فراہم کیے جائیں گے۔مذکورہ پیکج کے ذریعے لاکھوں خواتین اور نادار افراد کو بینک اکانٹ کھولنے اور قرضوں تک رسائی کی سہولت فراہم کی جائیگی۔

پاکستان کے ادائیگیوں کے نظام کو اپ گریڈ کرنے کیلیے معاونت بھی فراہم کی جائے گی، خواتین اور غریبوں کو چھوٹے اور بڑے قرضے فراہم کیے جائیں گے، 2020تک50فیصد افراد کی فنانشل اور بینکنگ سروس تک رسائی بہتر کی جائے گی اوران میں سے25فیصد خواتین کی فنانشل اور بینکنگ سروس تک رسائی کو بہتر بنایا جائے گا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں