قطر کے 2ہزار شہری عمرہ ادا کرنے سعودی عرب پہنچ گئے

قطر کے 2ہزار شہری عمرہ ادا کرنے سعودی عرب پہنچ گئے

ریاض:قطر کے 2ہزار شہری عمرہ کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب پہنچ گئے۔حج اور عمرے کے امور سے متعلق سعودی کسٹم کے نائب ڈائریکٹر خالد الجعید کے مطابق عمرے کے لیے سعودی عرب آنے والے قطریوں کے حوالے سے اقدامات کو جلد اور سہولت کے ساتھ مکمل کیا گیا۔

الجعید کا کہنا ہے کہ کارروائی کو آسان اس لیے بنایا گیا کیوں کہ قطری شہری ایک غیر ملکی فضائی کمپنی کے ذریعے اپنے ملک سے روانہ ہوئے تھے اور مملکت پہنچنے سے قبل ایک دوسرے ملک میں رکے تھے جس کی وجہ سے ان کی مشقت میں اضافہ ہو گیا۔

یاد رہے خلیجی ممالک کی طرف قطر کے با ئیکاٹ کے بعد خطے کے حالات کشید ہ ہو چکے ہیں، یہاں تک کے قطر میں خوراک اور پانی کا بحران بیدا ہو چکا ہے،اس موقع پر ترکی اور ایران نے قطر کو بذریعہ ہوائی جہاز خوارک کی فراہمی شروع کر دی ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں