مسلم لیگ ن کیلئے تالیاں بجانے کی بجائے شرم کا مقام ہونا چاہیے، عمران خان

مسلم لیگ ن کیلئے تالیاں بجانے کی بجائے شرم کا مقام ہونا چاہیے، عمران خان

اسلام آباد: وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف کے پاناما کیس کی تحقیقات کرنے والی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) کے سامنے پیش ہونے پر چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے اپنے ردعمل کا اظہار ٹوئٹر پر کیا۔ اپنی ٹویٹ میں کہتے ہیں کہ مسلم لیگ ن کے لیے تالیاں بجانے کی بجائے شرم کا مقام ہونا چاہیے۔

f6fefa12969b8e983d48eb3fc3132c7f

وزیراعظم ، وزیرا علیٰ اور انکے بچوں کو سنگین الزامات کے باعث جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہونا پڑ رہا ہے۔ کرپشن، منی لانڈرنگ اور ٹیکس چوری کرنیوالے شریفوں کا حضرت عمر ؓ سے موازنہ شرمناک ہے۔

06e6a205512f9df77aa4d6cac4c5c4c0

یاد رہے جے آئی ٹی کے طلب کرنے پر وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف پیش ہوئے اور ان سے  گلف اسٹیل اور حدیبیہ پیپر مل سے متعلق بھی سوالات کیے جائیں گے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب متعلقہ دستاویزات بھی ساتھ لیکر آئے ہیں جو جے آئی ٹی کو پیش کریں گے۔

پاناما جے آئی ٹی نے وزیر اعظم نواز شریف کے داماد کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو بھی 24 جون کو طلب کر رکھا ہے۔ کیپٹن صفدر کو پیشی کے سمن موصول ہو چکے ہیں۔ وزیر اعظم نواز شریف اور ان کے بیٹے حسین نواز جے آئی ٹی کے سامنے پانچ مرتبہ جبکہ حسن نواز بھی دو دفعہ جوڈیشل اکیڈمی میں جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہو چکے ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں