بانی ایم کیو ایم کے ریڈ وارنٹ، انٹرپول فرانس کا برطانوی دفترسے رابطہ

بانی ایم کیو ایم کے ریڈ وارنٹ، انٹرپول فرانس کا برطانوی دفترسے رابطہ

لاہور: بانی ایم کیو ایم کے ریڈ وارنٹ کے معاملے پر فرانس میں انٹر پول ہیڈ کوارٹر نے برطانوی انٹرپول سے رابطہ کر لیا۔ وزارت داخلہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے کی جانب سے بانی ایم کیو ایم کے ریڈ وارنٹ کے لیے انٹر پول سے باقاعدہ درخواست کی گئی تھی۔

برطانیہ میں بانی ایم کیو ایم کے قیام کی قانونی حیثیت کے متعلق معلومات بھی طلب کی گئی ہیں۔ اس سے قبل ایف آئی اے نے بانی ایم کیو ایم کے خلاف ریڈ وارنٹ کے لیے انٹرپول کو باقاعدہ درخواست بھجوا دی تھی جس کیلئے انٹرپول کے قواعد کو مد نظر رکھتے ہوئے قانونی تقاضے پورے کیے گئے۔ بانی ایم کیو ایم فوجدارای مقدمات میں پاکستانی عدالتوں کو مطلوب ہیں۔

خیال رہے کہ ایم کیو ایم کے بانی کے خلاف ملک کی مختلف عدالتوں میں درجنوں مقدمات زیر التواء ہیں۔ گزشتہ سال 22  اگست کو اشتعال انگیز تقریر کے بعد ایم کیو ایم قائد کے خلاف بڑی تعداد میں مقدمات درج ہوئے تھے۔

کراچی، کوئٹہ اور گلگت بلتستان کی انسداد دہشت گردی عدالتوں کی جانب سے الطاف حسین کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری بھی جاری کیے جا چکے ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں