بھارتی فوج کی ریاستی دہشتگردی ، 24 گھنٹوں میں 5 کشمیری شہید

بھارتی فوج کی ریاستی دہشتگردی ، 24 گھنٹوں میں 5 کشمیری شہید

سری نگر:مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی کا سلسلہ جاری ہے، 24 گھنٹوں میں 5 کشمیریوں کو شہید کردیا گیا ، بھارتی فوج کی بربریت کے خلاف کل جماعتی حریت کانفرنس کی اپیل پر وادی میں مکمل ہڑتال کی گئی۔تفصیلات کے مطابق مقبوضہ وادی میں نہتے کشمیریوں پر بھارتی فوج کا ظلم وستم جاری ہے ، کلگام کے علاقے اروانی میں ایک اور نوجوان کی نعش ملی ہے۔

24 گھنٹوں کے دوران 5 کشمیری بھارتی فوج کی بربریت کا نشانہ بنے ، بھارتی فوج نے جنید ماٹو ، ناصر وانی ، عادل مشتاق میر ، محمد اشرف اور احسن ڈار کو شہید کر دیا۔قابض فوج نے شوپیاں کے گائوں میں ملٹری آپریشن کر کے درجنوں افراد کو زخمی اور کئی گھروں کو تباہ کردیا ۔کل جماعتی حریت کانفرنس کی اپیل پر بھارتی فوج کی بربریت کے خلاف وادی میں ہڑتال کی گئی ، جبکہ بھارت مخالف ریلیاں نکالی گئیں۔

مصنف کے بارے میں