چیمپئنز ٹرافی کا بہترین بولر بننا چاہتا ہوں، حسن علی نے خواہش کا اظہار کردیا

چیمپئنز ٹرافی کا بہترین بولر بننا چاہتا ہوں، حسن علی نے خواہش کا اظہار کردیا

لندن: نوجوان قومی فاسٹ بولر حسن علی نے کہا ہے کہ وہ چیمپئنز ٹرافی کا بہترین بولر بننے کا خواب پورا کرنا چاہتے ہیں۔ قوم دعا کرے کہ وکٹ حاصل کرنے کے بعد سیلبریشن والا انداز بھارت کے خلاف چار پانچ مرتبہ دہرا سکوں۔میڈیا سے گفتگو کے دوران حسن علی کا کہنا تھا کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا بہترین بولر بننا چاہتا ہوں۔ویسٹ انڈیز کے ساتھ سیریز کھیلتے ہوئے ایک ٹارگٹ سیٹ کیا تھا۔چیمپئنز ٹرافی میں حریف بیٹسمینوں پر دھاک بٹھانے والے پاکستانی فاسٹ بولر حسن علی فائنل میں بھی عمدہ کارکردگی کے لیے پر عزم اور پرامید ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ قوم دعا کرے کہ وکٹ حاصل کرنے کے بعد سیلبریشن والا انداز بھارت کے خلاف چار پانچ مرتبہ دہرا سکوں ۔واضح رہے کہ چیمپئنز ٹرافی کے بہترین بولر کو گولڈن بال کا اعزاز دیا جائے گا، جس کے لیے حسن علی بہت پر امید ہیں۔
برطانیہ میں جاری چیمپئنز ٹرافی اختتامی مرحلے میں پہنچ گئی ، ایونٹ کا فائنل 18 جون کو اوول میں کھیلا جائے گا جس میں پاکستان کو روایتی حریف اور دفاعی چیمئپن بھارت کا چیلنج درپیش ہو گا۔
ایونٹ کے سیمی فائنلز میں پاکستان نے ٹائٹل فیورٹ انگلینڈ جبکہ دفاعی چیمپئن بھارت نے بنگلہ دیش کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔ اب پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں دوبارہ 18 جون کو میگا ایونٹ کے فائنل میں مد مقابل ہوں گی، اس سے قبل کھیلے گئے گروپ میچ میں بھارت نے پاکستان کو شکست دی تھی۔

مصنف کے بارے میں