چینی جوڑے کی بازیابی کا معاملہ، وزارتِ دخلہ نے کوریا کے شہری کا ویزہ منسوخ کردیا

چینی جوڑے کی بازیابی کا معاملہ، وزارتِ دخلہ نے کوریا کے شہری کا ویزہ منسوخ کردیا

اسلام آباد: وزارت داخلہ نے چین کے دو اغوا ء شدہ باشندوں کی بازیابی کے سلسلے میں کوریا کے ایک شہری کا ویزہ منسوخ کردیا ہے جو کوئٹہ میں اردو اکیڈمی چلارہا تھا۔سرکاری زرائع کے مطابق کوریائی نژاد شہری غیر قانونی سرگرمیوں میں بھی ملوث تھا۔وزارت تمام شواہد اورمتعلقہ حقائق کا بھی جائزہ لے رہی ہے تاکہ اغوا شدہ چینی باشندوں کا سراغ لگایا جاسکا۔

واضح رہے کہ ذرائع وزارت داخلہ نے کہاتھا کہ تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ کورین باشندہ جوآن وان سیو عرف گلبرٹ بزنس ویزے پر پاکستان آیا لیکن یہاں اس نے اردو اکیڈمی قائم کرلی، یہ غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث تھا، یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ کچھ عرصہ قبل چینی باشندوں کو خروٹ آباد کے علاقے سے بھی پولیس نے اپنی تحویل میں لیا اور انہیں سیکیورٹی کے حوالے سے نہ صرف خبردار کیا بلکہ انہیں سیکیورٹی فراہم کرنے کی پیشکش کی گئی، تاہم انہوں نے سیکیو رٹی قبول کرنے سے انکار کر دیا ۔

سیکیورٹی اور انٹیلی جنس ادارے اس تمام واقعہ کے پس منظر اور سوشل میڈیا پر جاری کی گئی اغواشدگان کی تصاویر کا بغور جائزہ لے رہے ہیں تاکہ کسی حتمی نتیجے پر پہنچا جا سکے اور اس بات کی بھی تصدیق کی جا سکے کہ آیا دونوں چینی باشندے واقعی قتل کئے گئے ہیں یا نہیں۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مصنف کے بارے میں