شریف خاندان کیخلاف کرپشن یا کک بیکس کا کوئی الزام نہیں: شہباز شریف

شریف خاندان کیخلاف کرپشن یا کک بیکس کا کوئی الزام نہیں: شہباز شریف

اسلام آباد: آج وزیراعظم شہباز شریف پاناما کیس میں سپریم کورٹ کے حکم پر بنائی جانے والی جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوئے۔ شہباز شریف سے تقریبا 4 گھنٹے تک پوچھ گچھ کی گئی۔ واپسی پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا جے آئی ٹی نے مجھے سمنبجھوایا تھا اور آج پاناما سے متعلق اپنا بیان ریکارڈ کروا دیا ہے۔ وزیراعظم نواز شریف بھی جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوئے جو پاکستان کی 70 سالہ تاریخ میں ایک نیا باب ہے۔

وزیراعظم پاکستان اور میں نے پیش ہو کر قانون کی حکمرانی کی حقیر خدمت کی۔ ان کا مزید کہنا تھا شریف خاندان کا احتساب پہلی مرتبہ نہیں ہوا اس سے پہلے ہمارے خاندان کا احتساب کیا گیا۔ 1972 میں اتفاق فاؤنڈری کو قومیا میں لیا گیا اور بے نظیر کے دوسرے دور میں ہماری فیکڑیاں بند کروا دیں جبکہ مشرف کے دور میں ہمارے خاندان کا چوتھی بار احتساب ہوا۔ مشرف دور میں ہتھکڑیاں بھی لگائی گئیں جبکہ پیپلز پارٹی کی کرپشن نے پاکستان کو کھوکھلا کر دیا۔ انہوں نے کہا شریف خاندان کیخلاف کرپشن یا کک بیکس کا کوئی الزام نہیں پانچویں مرتبہ احتسا ب ذاتی کاروبار کے خلاف ہو رہا ہے۔

شہباز شریف کی پیشی پر بھی سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے تھے، فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی آمد کے موقع پر وزیر داخلہ چوہدری نثار اور وزیر خزانہ اسحٰق ڈار بھی وزیراعلیٰ پنجاب کے ہمراہ تھے جو بعدازاں واپس لوٹ گئے۔ سیکڑوں کارکن منع کرنے کے باوجود بینرز اور پارٹی پرچم اٹھائے جوڈیشل اکیڈمی کے باہر موجود رہے۔

یاد رہے کہ وزیر اعظم گزشتہ دنوں جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوئے تھے اور ان سے تین گھنٹے تک پوچھ گچھ کی گئی تھی۔ انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا وزیراعظم کا کہنا تھا ایسا کوئی خاندان ملک میں ہے جس کی تین نسلوں کا بے رحمانہ احتساب ہوا ہو جبکہ مشرف کی آمریت نے ہمارا بے دردی سے احتساب کیا اور ہمارے گھروں پر بھی قبضہ کر لیا گیا تھا۔ آج پھر ہم نے اپنی حکومت میں خود کو احتساب کیلئے پیش کر دیا ہے اس کے باوجود مخالفین جتنے جتن کر لیں الزام لگا لیں ناکام و نا مراد ہوں گے۔

پاناما جے آئی ٹی نے وزیر اعظم نواز شریف کے داماد کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو بھی 24 جون کو طلب کر رکھا ہے۔ کیپٹن صفدر کو پیشی کے سمن موصول ہو چکے ہیں۔ وزیر اعظم کے بیٹے حسین نواز جے آئی ٹی کے سامنے پانچ مرتبہ جبکہ حسن نواز بھی دو دفعہ جوڈیشل اکیڈمی میں جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہو چکے ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں