پہلے میچ میں شکست کے بعد فائنل تک پہنچنا ناقابل یقین بات ہے، مکی آرتھر

پہلے میچ میں شکست کے بعد فائنل تک پہنچنا ناقابل یقین بات ہے، مکی آرتھر

اوول:ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے  آسٹریلوی کرکٹ ویب سائٹ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ فائنل تک پہنچنا ان کے لیے ناقابل یقین بات ہے اور وہ بھی پہلے میچ میں شکست کے بعد۔ کھلاڑیوں نے میچوں کے لیے پوری تیاری کی اور انھوں نے جس معیار کے کھیل کا مظاہرہ کیا وہ قابل تعریف ہے۔

ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ وہ انڈیا کے ٹاپ آرڈر کا نئی گیند سے شکار کریں گے اور مڈل آرڈر کو دباؤ میں ڈال دیں گے۔ انھوں نے کہا کہ ہمیں اٹیک کرنا پڑیگا ہمارے پاس کوئی آپشن نہیں ہے جبکہ ہمیں کوشش کرنی ہے اور نئی بال کو ہمارے لیے کام انجام دینا ہے۔

مکی آرتھر نے کہا کہ انڈیا کے مڈل آرڈر کو بہت زیادہ موقع نہیں ملا ہے اور حالیہ دنوں میں انھوں نے دباؤ میں بیٹنگ نہیں کی ہے اس لیے ہم کوشش کریں گے کہ ان کے ٹاپ آرڈر کو آؤٹ کر کے انھیں انتہائی دباؤ میں لائیں اگر ہم ایسا کرنے میں کامیاب رہتے ہیں تو ہم حقیقی معنوں میں ان کو نقصان پہنچا سکتے ہیں۔

انھوں نے پوری پاکستان ٹیم، مینجمنٹ،ک وچز کی تعریف کی اور کہا کہ ٹیم کے کھلاڑی کچھ کر دکھانے کے لیے بیتاب ہیں۔ انھوں نے کہا کہ کپتان سرفراز احمد بہت مثبت ہیں وہ ایک جارح کپتان اور وکٹیں لینا چاہتے ہیں۔ انھوں نے کھلاڑیوں کو اٹیکنگ پوزیشن پر لگایا ہے، سلپ لگائی اور یہ ہمارے لیے سود مند ثابت ہوا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ٹیم کے ساتھ ساتھ پورے پاکستان میں فائنل کیلئے بڑا جوش ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں