بچوں کی دیکھ بھال کرنے والی پیشہ ور آیا درکار مگر گھر آسیب زدہ ہے،اشتہار

 بچوں کی دیکھ بھال کرنے والی پیشہ ور آیا درکار مگر گھر آسیب زدہ ہے،اشتہار

ایڈن برگ:اسکاٹ لینڈ میں ایک خاندان کو اپنے بچوں کی دیکھ بھال کرنے والی پیشہ ور آیا درکار ہے جس کے لیے وہ 64 ہزار ڈالر تک سالانہ تنخواہ ادا کررہے ہیں لیکن یاد رہے کہ صرف گزشتہ ایک سال میں پانچ خواتین یہاں کام سے توبہ کرکے الٹے قدموں بھاگ چکی ہیں کیونکہ یہ گھر آسیب اور مافوق الفطرت مخلوقات کی وجہ سے مشہور ہے۔

بچوں کی نگہداشت کی ایک ویب سائٹ پر شائع ایک اشتہار کے مطابق ایک خاتون و مرد کو اپنے پانچ اور سات سالہ بچوں کے لیے ایک آیا کی ضرورت ہے جو بچوں کے کھانے پینے، صفائی ستھرائی اور تربیت کا خیال رکھ سکے۔

اشتہار میں اس گھر کو بہت پیارا، وسیع و کشادہ کے ساتھ ساتھ تاریخی بھی قرار دیا گیا ہے مگر اشتہار میں اعتراف کیا گیا ہے کہ گزشتہ سال ایک دو نہیں

بلکہ پانچ خواتین یہاں سے ڈر کر کام چھوڑچکی ہیں۔اشتہار کے مطابق 10 سال قبل یہ مکان خریدا گیا تھا لیکن اب تک کسی گھر والے کو کسی ڈرانے واقعہ کا سامنا نہیں ہوا تاہم تمام آیاں نے عجیب آوازیں، گلاسیں ٹوٹنے اور فرنیچر ہلنے کی شکایات کی ہیں اور وہ یہاں سے چلی گئی ہیں۔ اشتہار کے مطابق ہم اس سے بھی زیادہ رقم دینے کو تیار ہیں تاکہ ہم درست آیا کا انتخاب کرسکیں۔

اشتہار میں مزید کہا گیا ہے کہ اگر آپ یہ سب پڑھنے کے بعد بھی درخواست دینے کا سوچ رہی ہیں تو یاد رہے کہ یہاں مقیم خاندان سالانہ 64 لاکھ روپے کی تنخواہ اور 28 دن کی چھٹیاں دیرہا ہے جن میں بینک چھٹیاں بھی شامل ہیں۔

یہاں آپ کو آپ کا ذاتی کمرہ، باتھ روم اور ذاتی کچن بھی فراہم کیا جائے گا۔لیکن یاد رہے کہ دونوں میاں بیوی اپنے کام کے سلسلے میں گھر سے باہر رہتے ہیں اور اس دوران گھر کا سارا انتظام آپ ہی کو سنبھالنا ہوگا اور کسی خوفناک شے کا سامنا بھی آپ ہی کو کرنا ہوگا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں