خیبرپختونخوا حکومت کا ایک ارب درخت لگانے کا خواب چکنا چور ہوگیا

 خیبرپختونخوا حکومت کا ایک ارب درخت لگانے کا خواب چکنا چور ہوگیا

پشاور: ایک ارب درخت لگانے کی دعویدار خیبرپختونخوا حکومت نے پشاور میں ایکسپو سنٹر کی تعمیر کےلئے 30ہزار پودے روند ڈالے،  زرعی تحقیق کےلئے مختص ترناب فارم کی 25ایکڑ اراضی ، ایکسپو سنٹر کو دے دی ۔

ہاتھی کے دانت کھانے کے اور دکھانے کے اور۔ ایک ارب درخت لگانے کی دعویدار خیبرپختونخوا حکومت نے ایکسپو سنٹر کی تعمیر کےلئے پھلوں کے باغات سمیت 30ہزار درخت اور پودوں کو روند ڈالا جبکہ سڑک کنارے قائم نرسریوں کے مالکان کو بھی نوٹسز تھما دے۔پشاور سے 20کلومیٹر کے فاصلے پر زرعی تحقیق کےلئے108سال سے قائم ترناب فارم کی زرخیز زمین سے ابتدائی طور پر 25 ایکڑ زمین پر نایاب پودے تلف کرکے چٹیل میدان بنا دیا گیا ہے جبکہ مزید 25 ایکڑ زمین بھی ایکسپو سنٹر کو دینے کا منصوبہ ہے۔

خیبر پختونخوا حکومت نے اس سے قبل پشاور یونیورسٹی کے بوٹینیکل گارڈن پر بھی تعمیرات کا منصوبہ بنایا ہے۔ اعلیٰ تحقیق اور تعلیم کے لئے مختص زمینوں پر اگر اسی رفتار سے ٹریکٹر چلائے گئے تو آئندہ کچھ عرصے میں اہم ذائقہ دار پھل شاید نایاب ہوجائیں گے۔

مصنف کے بارے میں