ای سی سی نے ایکسپورٹ پیکج کو جنوری 2017ء تک بڑھانے کی منظوری دیدی

 ای سی سی نے ایکسپورٹ پیکج کو جنوری 2017ء تک بڑھانے کی منظوری دیدی

اسلام آباد: قومی اقتصادی کمیٹی (ای سی سی) کا اجلاس وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت ہفتے کو وزیراعظم سیکرٹریٹ میں ہوا اس موقع پر مختلف وزارتوں کی جانب سے بھجوائی گئی سفارشات کا جائزہ لیا گیا وزارت خزانہ کی سفارش پر ای سی سی نے وزیراعظم کے ایکسپورٹ پیکج کو جنوری 2017ء تک بڑھانے کی منظوری دیدی برآمد کنندگان پیکج کے تحت اپنے کلیمز 30 ستمبر 2017ء تک فائل کر سکیں گے۔ ای سی سی کی جانب سے منظوری دینے کا مقصد برآمد کنندگان کو ایکسپورٹ شپ منٹ کے حوالے سے درپیش مشکلات اور ملکی برآمدات نہ بڑھنا ہے ۔

ای سی سی نے وزارت نیشنل فوڈ سکیورٹی اینڈ ریسرچ کی سفارش پر آٹے کی ایکسپورٹ کو اگست 2017ء تک دینے کی منظوری دیدی۔ آٹے کی ایکسپورٹ وہی برآمد کنندگان کر سکیں گے جنہوں نے پندرہ مارچ دو ہزار سترہ سے قبل اپنے آٹے کے ذخائر کو گوداموں سے نکال کر فوڈ کے محکموں میں منتقل کر دیا ہے۔ مزید برآں برآمد کنندگان کو صوبائی فوڈ ڈیپارٹمنٹ اور پاسکو سے بھی منظوری لینا ہو گی۔

ای سی سی نے وزارت نیشنل فوڈ سکیورٹی کی ایک اور سفارش پر پاسکو کے بقیہ رہ جانے والے کلیمز بھی دینے کی منظوری دیدی اور پاسکو نے ماضی میں آٹا افغانستان برآمد کیا تھا۔ ای سی سی نے بینکنگ ٹرانزیکشن پر 0.4 فیصد  ٹیکس  کی شرح کو 23 ستمبر 2017ء تک کرنے کی بھی منظوری دیدی یہ سکیم صرف نان فائلرز کیلئے تھی۔

ای سی سی نے سیکرٹری خزانہ طارق باجوہ کی خدمات کو سراہتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کیا۔ طارق باجوہ نے اپنی سروس کے دوران وفاقی اور صوبائی اداروں میں اہم سرگرمیاں انجام دیں۔ طارق باجوہ اٹھارہ جون کو عہدے سے ریٹائرڈ ہونگے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں