چکوال، نیشنل ایکشن پلان کے تحت 6 غیر ملکیوں کو گرفتار کرلیا گیا

چکوال، نیشنل ایکشن پلان کے تحت 6 غیر ملکیوں کو گرفتار کرلیا گیا

چکوال:  ڈی پی او محمد ہارون جوئیہ کی ہدایت پرنیلہ اور چوآسیدنشاہ پولیس نے نیشنل ایکشن پلان کے تحت 6 غیر ملکیوں کو گرفتار کر لیا۔

ایس ایچ او فیصل منظور نے مہرو پیلو میں کیے گئے سرچ آپریشن کے دوران شاہ ولی ولد قادر خان جس کے پاس پاکستان میں رہنے کا کوئی ثبوت اور اجازت نامہ نہیں تھا کو گرفتار کیا۔

شیر علی ولد غلام خان بھی کوئی ثبوت اور اجازت نامہ نہ دے سکا۔ مہر ولی ولد قادر خان بھی مہرو پیلو میں رہائش رکھنے کا کوئی ثبوت نہ دے سکا۔ جبکہ رمضان ولد سجاد خان کے پاس بھی پاکستان میں رہنے کا کوئی ثبوت نہیں تھا۔

ادھر چوآسیدنشاہ پولیس کے سب انسپکٹرافتخار حسین نے کھجولہ میں سرچ آپریشن کے دوران صادق رحمن ولد غلام رسول اور شیر رحمن ولد غلام رسول جن کے پاس پاکستان میں رہنے کا کوئی اجازت نامہ نہ تھا کو گرفتار کر لیا۔

تمام چھ افغانیوں کیخلاف 14فارن ایکٹ کے تحت علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کر کے ان کو جوڈیشل حوالات بھیجوا دیا۔

مصنف کے بارے میں