حکمران جے آئی ٹی میں میچ ہار چکے ہیں، کپتان کا دعویٰ

حکمران جے آئی ٹی میں میچ ہار چکے ہیں، کپتان کا دعویٰ

اسلام آباد: عمران خان نے بنی گالہ میں واقع اپنی رہائشگاہ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا سب کو پتہ تھا شریف خاندان کے مے فیئر میں محلات ہیں اور پاناما لیکس کے بعد اس کی تصدیق ہو گئی۔ پیسہ کیسے باہر گیا ان سے پوچھنا ہمارا فرض ہے کیونکہ جمہوریت میں لیڈر جواب دہ ہوتا ہے۔ عمران خان نے مزید کہا کہ یہ جے آئی ٹی میں میچ ہار چکے ہیں قطری شہزادہ ایک اور جھوٹ تھا اور اب 3 ججز کے حکم پر تحقیقات ہو رہی ہیں۔

عمران خان نے مزید کہا کہ اسحاق ڈار اپنے بیان حلفی میں سب کچھ تسلیم کر چکے ہیں کہ انہوں نے نواز شریف کے لئے منی لانڈرنگ کی ہے جبکہ نواز شریف کیخلاف نیب میں 12 کیسز پڑے ہیں۔ نیب کا چیئرمین تو شریف خاندان کے گھر کا نوکر ہے وہ ان کا احتساب کیسے کرتا اب پوری قوم جے آئی ٹی کے ساتھ کھڑی ہے اور یہ پاناما کا ہیٹ پہن کر مظلوم نہیں بن سکتے۔

عمران خان نے مزید کہا کہ میثاق جمہوریت کے نام پر زرداری سے مک مکا کیا گیا عوام ان کے ڈراموں اور مظلومیت سے تنگ آ چکے ہیں۔ اس موقع پر ق لیگ کے رہنما احمد یار ہراج نے تحریک انصاف میں شمولت کا اعلان کیا اور عمران خان نے انہیں پارٹی شمولیت پر خوش آمدید کہا۔

 نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں