گردے کی غیرقانونی پیوندکاری کاغیرملکی مریض دم توڑگیا

 گردے کی غیرقانونی پیوندکاری کاغیرملکی مریض دم توڑگیا

لاہور:  گردے کی غیرقانونی پیوندکاری کاغیرملکی مریض دم توڑگیا۔عمان کےرہائشی پینتالیس سالہ موسی علی کو ایف آئی اے کی جانب سے میواسپتال میں منتقل کیاگیاتھا۔

تفصیلات کے مطابق عمان کا شہری 45سالہ موسیٰ علی لاہور میں اپنے گردے کی پیوندکاری کے سلسلے میں موجود تھا۔لیکن گردے کی غیرقانونی پیوندکاری اس کی جان لے گئی۔غیرملکی مریض میو اسپتال لاہور میں غیر قانونی پیوندکاری کررہا تھا۔عمان کارہائشی موسیٰ علی لاہورکی نجی سوسائٹی کے ایک گھرمیں غیرقانونی پیوندکاری کی گئی تھی۔
اسپتال ذرائع کے مطابق ایف آئی اے نے چھاپے میں گرفتاری کے بعدموسی علی سمیت 4مریضوں کو میو اسپتال منتقل کیاتھا۔زیرعلاج دیگر3مریضوں کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے۔

یاد رہے کہ لاہور میں گردوں کی غیر قانونی پیوند کاری سے متعلق روز کوئی  نہ کوئی نئے انکشافات سامنے آتے رہتے ہیں۔اس سے قبل سیکریٹری ہیلتھ کا کہناتھا  کہ ایف آئی آر کی کاپی ملتے ہی غیرقانونی گردوں کی پیوندکاری میں ملوث ڈاکٹروں کے خلاف کارروائی کریں گے ۔

لاہورمیں گردوں کی غیر قانونی پیوند کاری معاملہ میں انکشاف ہوا تھا  کہ گرفتار ڈاکٹرز راہ گیروں کو اغوا کرکے زبردستی گردہ نکالتے تھے،عامر نامی شخص کا گردہ غیر ملکی شہری کو فروخت کیا گیا،اسےڈرا دھمکا کر ایک لاکھ روپے گردے کے عوض دیے گئےجبکہ انہی ڈاکٹروں نے کلمہ چوک کی رہائشی روشنی کاگردہ ایک لاکھ تیئس ہزار روپے میں خرید کر اومان کی خاتون کو دے ڈالا۔

مصنف کے بارے میں