پاکستان رینجرز سندھ کی کارروائی، انتہائی مطلوب 4 دہشت گرد گرفتار

پاکستان رینجرز سندھ کی کارروائی، انتہائی مطلوب 4 دہشت گرد گرفتار

کراچی:  پاکستان رینجرز سندھ کی بلدیہ اور اورنگی ٹاؤن میں کارروائی، کالعدم لشکر جھنگوی کے انتہائی مطلوب 4 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔

ہفتہ کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق پاکستان رینجرز سندھ نے خفیہ اطلاعات پر بلدیہ اور اورنگی ٹاؤن کے علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے یوم علیؓ پر دہشت گردی کی منصوبہ بندی کرنے والے کالعدم لشکر جھنگوی کے انتہائی مطلوب 4 دہشت گردوں کو اسلحہ اور بارودی مواد سمیت گرفتار کر لیا۔

اعلامیہ کے مطابق یہ دہشت گرد یوم علیؓ کے جلوس میں خودکش حملے کی تیاری کر چکے تھے، گرفتار دہشت گردوں سے برآمد کئے گئے اسلحے میں ایک عدد خودکش جیکٹ، 15 کلو گرام بارودی مواد، 18 ہنڈ گرنیڈ، 2 عدد کلاشنکوف بمعہ 429 راؤنڈز، ایک عدد 444 ، 7 عدد 30بور پستول بمعہ 35 راؤنڈز، 15 میٹر پرائمہ کارڈ وائراور ایک عدد کمپیوٹر شامل ہے۔ ملزمان سے ابتدائی تفتیش جاری ہے۔

مصنف کے بارے میں