کراچی سینٹرل جیل سے فرارہونے والے دونوں خطرناک ملزمان کے خلاف دہشت گردی کامقدمہ درج

کراچی سینٹرل جیل سے فرارہونے والے دونوں خطرناک ملزمان کے خلاف دہشت گردی کامقدمہ درج

کراچی:  کراچی سینٹرل جیل سے فرارہونے والے دونوں خطرناک ملزمان کے خلاف دہشت گردی کامقدمہ درج کرلیا گیاہے جبکہ جیل سپرنٹنڈنٹ سمیت 12 ملزمان کیخلاف مقدمے میں انسداد دہشت گردی کی دفعہ شامل کر لی گئی ہیں۔

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق دہشت گردی کے ملزمان کوفرار کرانا بھی دہشت گردی ہے۔جیل حکام نے ذمہ دار افسران اوراہلکاروں کے خلاف کمزور مقدمہ بنایا ہے جبکہ تفتیشی پولیس افسر نے بھی ملزمان سے تفتیش میں مجرمانہ غفلت اور لاپروائی کی ہے۔

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق ملزمان سے تفتیش میں پولیس کی جانب سے عدم دلچسپی کا مظاہرہ کیا گیا اور ان کو ریمانڈ کے بجائے جیل بھجوادیا گیا۔

ذرائع نے بتایاکہ تمام ملزمان کو دوبارہ گرفتار کرکے اے ٹی سی سے ریمانڈ پر لیا جائے گا جبکہ سی ٹی ڈی حکام کے مطابق مقدمہ جیل سپرنٹنڈنٹ سمیت 12 ملزمان کیخلاف مقدمے میں انسداد دہشت گردی کی دفعہ شامل کر لی گئی ہیں۔

مصنف کے بارے میں