مریخ پر بھیجنے کیلئے ناسا کا ذہین روبوٹ تیار

نیویارک: ویسے تو مختلف اشکال اور صلاحیتوں کے حامل روبو ٹ دنیا بھرمیں تیا ر کیے جا تے ہیں لیکن حال ہی میں ناسا نے مریخ پر بھیجنے کیلئے انسا نی صلاحیتوں کا حامل جدید روبو ٹ تیار کر لیا۔

امریکی خلائی ادارے ناسا کی جانب سے تیار کردہ یہ روبوٹ چھ فٹ 2انچ لمباہے جبکہ یہ والکی رائی نامی روبوٹ آڑے ٹیڑھے اور بل کھاتے راستوں پر با آسانی چل سکتا ہے جبکہ مصنوعی ذہانت کی بدولت یہ روبوٹ ایک بلاک سے دوسرے بلاک پر بھی توازن برقرار رکھتے ہوئے مہارت سے قدم رکھتا ہے۔
اٹھائیس جوائنٹس اور2سو سے زائد سنسنرزوالا یہ انسانی قدو قامت کا حامل یہ روبوٹ کامیاب آزمائش کے بعد مریخ پر بھیجا جائیگا جو دلچسپ شواہد زمین پر موجود سائنسدانوں تک پہنچائے گا جو یقیناًمریخ پر زندگی کے آثار سے متعلق تحقیق میں اہم پیش رفت ہو گی۔