پاکستانی ٹیم کو آسان لینا بہت بڑی غلطی ہو گی ، ویرات کوہلی

پاکستانی ٹیم کو آسان لینا بہت بڑی غلطی ہو گی ، ویرات کوہلی

اوول : پاکستان اور بھارت کے درمیان آ ئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کا فائنل میچ کل اوول کے تاریخی گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا ۔ دونوں ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کیلئے میدان میں اترے گی۔ قومی ٹیم نے ٹورنامنٹ کی فیورٹ ٹیم انگلینڈ کو سیمی فائنل میں شکست دیکت فتح اپنے نام کی ۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کوہلی نے کہا کہ ہم صرف جیتنے کیلئے کھیلتے ہیں۔ ہم اعدادوشمار یا جو کچھ پہلے ہوا اس پر یقین نہیں رکھتے۔ بحیثیت ٹیم ہمارا مقصد یہی ہوتا ہے کہ ایک مکمل کرکٹ میچ کھیلیں اور میچ جیتیں۔انہوں نے کہا کہ ہم کسی بھی ٹیم کے خلاف ماضی کے ریکارڈز کی بنیاد پر نہیں کھیل سکتے اور فتح اسی ٹیم کے قدم چولے گی جو بہترین طریقے سے تیاری کرتے ہوئے میچ کے دن بہترین کھیل پیش کرے گی اس کے جیت کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔

کوہلی نے کہا کہ پہلے میچ میں پاکستان کے خلاف فتح کا اس میچ سے کوئی تعلق نہیں کیونکہ ہمیں نہیں پتہ اگلے میچ میں ٹیم کس طرح آغاز کرے گی۔ کچھ ٹیمیں اچھا آغاز کرتی ہیں لیکن وہ بعد میں اچھا نہیں کھیل پاتیں جبکہ کچھ ٹیموں کا آغاز اچھا نہیں ہوتا لیکن وہ بعد میں بہترین انداز میں واپسی کرتی ہیں جیسے کہ پاکستانی ٹیم نے کیا۔انہوں نے کہا کہ ہر کوئی جانتا ہے کہ ان کی ٹیم میں کتنے باصلاحیت کھلاڑی ہیں اور ان کی ٹیم میں جس طرح کے کھلاڑی ہیں وہ اپنے مخصوص دن دنیا کی کسی بھی ٹیم کو ہرا سکتے ہیں۔

بھارتی کپتان نے کہا کہ دونوں ٹیمیں فائنل جیتنا چاہتی ہیں اور مجھے امید ہے کہ یہ ایک بہترین میچ ہو گا۔ اگر دونوں ٹیموں 11، 11 کھلاڑی اپنی 120فیصد کارکردگی دکھائیں گے تو ایک بہترین میچ ہو گا اور میرا نہیں خیال کہ پہلے میچ سے اس کا کوئی تعلق ہے۔

 نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں