آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا ،محکمہ موسمیات

آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا ،محکمہ موسمیات

اسلام آباد: محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا, تاہم راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، فیصل آباد، ڈی جی خان، ملتان، بہاولپور، ساہیوال، ہزارہ، ڈی آئی خان ڈویژن، اسلام آباد، فاٹا اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواؤں/آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش جبکہ سندھ، مکران کے ساحلی علاقوں میں بھی بعض مقامات پر گرج چمک کیساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا تاہم لاہور، گوجرانوالہ، سرگودھا، راولپنڈی، ملتان، مالاکنڈ، پشاور ڈویژن اور اسلام آباد میں چند مقامات پر تیزہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش ہوئی۔

سب سے زیادہ بارش سیالکوٹ میں27 ملی میٹر، لاہور 25، گوجرانوالہ22، چکوال14، قصور15، راولپنڈی 14، اسلام آباد 08، گجرات09، میانوالی08، ملتان06، منڈی بہاؤالدین05، منگلا04، جہلم، بھکرایک، چراٹ09، کالام03 اور دیر میں02 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔

ہفتہ کو ریکارڈ کیے گئے گرم ترین مقامات کے درجہ حرارتکی رپورٹ کے مطابق دادو میں سب سے زیادہ گرمی پڑی جہاں درجہ حرارت49 ڈگری سینٹی گریڈ، نوکنڈی، سبی48، دالبندین47، جیکب آباد اور شہید بینظیر آباد میں45 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیاہے۔

مصنف کے بارے میں