کرم،مہمند ایجنسزمیں دہشت گردوں کاحملہ ناکام بنادیاگیا،4ہلاک

کرم،مہمند ایجنسزمیں دہشت گردوں کاحملہ ناکام بنادیاگیا،4ہلاک

پشاور: کرم اورمہمند ایجنسز میں افغانستان کی حدود سیدہشتگردوں کے حملے کو سیکیورٹی فورسز نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے حملہ کو ناکام بنادیا ہے جس کے نتیجے میں چار دہشتگرد مارے گئے ۔فرنٹیر کور خیبرپختونخواہ کے ترجمان کے مطابق گزشتہ دوروزکے دوران فرنٹیر کور نے افغانستان کی حدود سے کرم اور مہمند ایجنسیز میں دہشت گردو ں کے دو حملے ناکام بنا دیے۔کرم ایجنسی میں فورسز کی جوابی کاروائی میں چاردہشتگرد مارے گئے دوسری طرف مہمند ایجنسی میں بھی دہشت گردوں کا حملہ ناکام بناتے ہوئے دہشت گردو ں کو بھاری جانی نقصان اٹھانا پڑا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں