قطر کی نگرانی کیلئے متحدہ عرب امارات کا ہمسائے ملکوں سے رابطہ

دبئی:متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ انور گر گش نے اپنے مغربی دوست ممالک سے درخواست کی ہے کہ وہ قطر کی نگرانی کیلئے ایک سسٹم تشکیل دیں تاکہ مستقبل میں اس کی کاروائیوں پرنظررکھی جا سکے۔ وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ انھیں اب ایک ایسے مغربی ظرز کے مانیٹرنگ سسٹم کی ضرورت ہے جسکے ذریعے وہ قطر کی دہشتگردوں کی مبینہ حمایت جیسی کاروائیوں پر کڑی نظر رکھ سکیں۔

انھوں نے مزید کہنا تھا کہ انکے اتحادی سعودی عرب، مصر اور بحرین قطر پر یقین کھو چکے ہیںاور یہ سب اب قطر کے رویے پر منحصر ہے کہاآگے کیا ہو گا۔اگر ہمیں قطر کے رویے میں تبدیلی آتی ہوئی نظر آئی اوروہ دہشتگردوںکی مالی امدداد بھی روکتا ہے تو پھر اس مو ضوع پر بات چیت کا امکان ہے لیکن پھر بھی ہمیں قطر کیلئے مانیٹرنگ سسٹم کی ضرورت ہو گی۔
یہ سسٹم ہمیںمستقبل میں یقین دہانی کروائے گا کہ قطرداعش، القا عدہ اور اخوان المسلمین جیسی دہشتگرد تنظیموں کی حمایت تو نہیں کر رہا۔یہ بہت سنگین تنازعہ ہے اور یہ دو خاندانوں کے درمیان نہیں ہے۔ ہم نے 2014میں بھی ہر طرح کے تعلقات ختم کرنے کی کوشش کی تھی لیکن دوسرے عرب ممالک کی طرف سے مناسب حمایت نہ ملنے کی وجہ سے ایساکچھ نہ ہو سکالیکن اب جبکہ ہمیں پوری حمایت حاصل ہے ہم قطر کا حقہ پانی بند کرواکر دم لیں گے۔یاد رہے کہ 2014میں بھی متحدہ عرب امارات نے قطر سے تعلقات منقطع کر دیئے تھے اور اپنے سفارتی سٹاف کو بھی واپس بلا لیا تھا۔