سلمان میرے لیے بھائیوں سے بڑھ کر ہے

سلمان میرے لیے بھائیوں سے بڑھ کر ہے

ممبئی: بالی ووڈ کنگ شاہ رخ نے دبنگ اداکار سلمان خان کو بھائی سے بڑھ کر قرار دے دیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق حال ہی میں شاہ رخ سے جب پو چھا گیا کہ آپ سلمان خان کو اپنا بھائی مانتے ہیں تو انہوں نے جواب دیا کہ ”سلمان میرے لیے بھائیوں سے بڑھ کر ہے۔“ ان کے جواب نے ثابت کردیا کہ وہ بالی ووڈ کے ہی نہیں دلوں کے بھی بادشاہ ہیں۔
واضح رہے کہ سلمان خان ان دنوں ہدایت کار کبیر خان کی فلم ”ٹیوب لائٹ“ کی تشہیر میں مصروف ہیں، فلم میں سلمان کے ساتھ شاہ رخ خان بھی تقریباً 10 سال بعد مختصر کردارمیں نظر ا?ئیں گے۔